یف-22 امریکی لڑاکا طيارے جنوبی کوريا روانہ
سیؤل:شمالی کوريا کی جانب سے جنوبی کوريا پر حملے کی دھمکيوں کے تناظر ميں امريکا نے F-22 لڑاکا طيارے جنوبی کوريا بھجوا ديے ہيں،جو وہاں دونوں ممالک کی مشترکہ جنگی مشقوں ميں حصہ ليں گے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لڑاکا طياروں کی جنوبی کوريا روانگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ شمالی کوريا کے جارحانہ رويے اور اپنے ہمسايہ ملک جنوبی کوريا پر ممکنہ حملے کی صورت ميں امريکی انتظاميہ سيول کے دفاع کے ليے پر عزم ہے۔
ادھر امریکی حکام کاکہنا ہے کہ شمالی کوريا کو ان دھمکيوں اور اشتعال انگير بيانات سے کچھ حاصل نہيں ہوگا۔
امریکا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز بیانات سے شمال مشرقی ايشيائی خطے ميں امن اور استحکام کے ليے جاری عالمی کوششوں کو بھی دھچکا لگے گا۔
No comments:
Post a Comment