امریکی اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 6 فوجی ہلاک
نیواڈا:امریکی ریاست نیواڈا میں فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم6 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فوجی ترجمان کینڈرا موٹزکےمطابق یہ دھماکا پیرکی شام ہیتھرون آرمی ڈپو میں فوجی مشق کے دوران ہواجس میں کم سے کم 6 فوجی مارے گئے جب کہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔
اسلحہ ڈپو پر موجود امریکی عہدیدار نےبتایا کہ وہاں موجود اسلحے کا فوجی مشقوں سے کوئی تعلق نہیں تھا، یہ دھماکا حادثاتی طور پر رونما ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ہیتھرون آرمی ڈپو ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں سیکڑوں کی تعداد میں عمارتیں موجود ہیں جہاں اسلحہ ودیگر جنگی سازو سامان موجود ہے ۔
No comments:
Post a Comment