ملالہ برمنگھم کے اسکول میں
برمنگھم: پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع سوات میں طالبان کے مبینہ حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے مکمل صحت یابی کے بعد برمنگھم کے اسکول میں داخلہ لے لیا۔
کہتی ہیں وہ اپنا خواب ایک دن ضرور پورا کریں گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملالہ نے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد برمنگھم کے ایجبسٹن ہائی اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔
اسکول کے پہلے دن کے بارے میں ملالہ کا کہنا تھا کہ پہلے دن اس نے اپنے اساتذہ سے ملاقات کی اور نئے دوستوں سے کچھ تبادلہ خیال کیا۔
ملالہ نے کہا کہ اسکول میں تعلیم حاصل کرکے وہ اپنا خواب پورے کرے گی اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر کی لڑکیوں کو تعلیم میں درپیش مسائل دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔
No comments:
Post a Comment