مصور ماں نے بچوں کو بنادیا عفریت
لندن : ایک مصور ماں کو اپنا جذبہ دکھانے کا کوئی ذریعہ سمجھ نہیں آیا تو اس نے اپنے بچوں کے چہروں کو کینوس سمجھ کر انہیں عفریت اور زندہ مردوں (زومبی) میں تبدیل کردیا۔
نیوزی لینڈ کی رہائشی کرسٹی لیوس کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جنھیں اب دیکھ کر کوئی بھی بچیاں تسلیم کرنے سے انکار کردیتا ہے۔
ویلنگٹن میں مقیم کرسٹی نے بڑی بیٹی کو ہالی وڈ فلم ہلک کی شکل میں ڈھال دیا ہے جس پر نظر پڑتے ہی لوگ چونک جاتے ہیں۔
اسی طرح چھوٹی بیٹی ایک لوک شخص کی کھوپڑی کا چہرہ لئے لوگوں کو ڈراتی نظر آتی ہے جبکہ بیٹا ایک عفریت بنا گھومتا ہے۔
کرسٹی کا کہنا ہے کہ سب سے اچھا کینوس ہی وہ ہوتا ہے جو آپ کو دیکھ کر مسکرائے اور جب کوئی میرے بچوں کو دیکھ کر چونکتا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے
No comments:
Post a Comment