فروری میں ڈرون حملے پاک فوج نے کئے،امریکی میڈیا
اسلام آباد:امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فروری میں ہونے والے ڈرون حملے سی آئی اے نے نہیں پاک فوج نے کئے ہیں۔
امریکی اخبارنیویارک ٹائمزنےاپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ فروری کےشروع میں پاکستانی قبائلی علاقوں میں ہونےوالے 2 ڈرون حملے شروع میں تو معمول کے مطابق سی آئی اے کی ہی کارروائی سمجھے گئے،پاکستانی حکام نے بھی روایتی طورپرامریکہ پران حملوں کا الزام عائد کردیا اور وزارت خارجہ نےامریکی سفارت خانے سے باضابطہ احتجاج بھی کیا۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے تو یہ حملے کئے ہی نہیں، ڈرون پروگرام کے بارے میں معلومات رکھنے والے ایک امریکی عہدیدار کے مطابق ہم نے تو جنوری سے پاکستانی علاقوں میں کوئی حملہ ہی نہیں کیا۔
رپورٹ میں امریکی حکام کےحوالے سےکہا گیا ہے کہ ممکنہ طورپریہ حملے پاکستانی فوج نے کئے اورتنقید سے بچنے کیلئے ان حملوں کا الزام سی آئی اے کو دے دیا گیا۔

اخبارکے مطابق اگرامریکی مؤقف درست ہے تواس سے ثابت ہوتا ہے کہ جس طرح ماضی میں سی آئی اے کی کارروائیوں کو پاک فوج اپنے کھاتے میں ڈالتی رہی اب وہ اپنے پروگرامزکو چھپانے کے لئے سی آئی اے کے کندھے کو استعمال کررہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون پروگرام کی پیچیدگی کے باعث ان حملوں کے جائے وقوع کے بارے میں تصدیق کرنا بہت مشکل ہوتا ہےجبکہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں جاکر تصدیق کرنا بھی ممکن نہیں، کیونکہ وہاں غیرملکی توکیا مقامی صحافیوں کوآزادی سے کام کرنے کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ڈرون سے کوئی حملہ نہیں کیا،اس طرح کی رپورٹس شائع کرنا ڈرون کے بارے میں پاکستانی مؤقف کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔
No comments:
Post a Comment