
کہا جاتا ہے کہ ہیرا لڑکیوں کا بہترین دوست ہوتا ہے اور اب اس قیمتی پتھر سے ہی دنیا کا سبے مہنگا ترین لباس تیار کرلیا گیا ہے۔
دو ہزار ہیروں سے جگمگاتا لباس اس لیے بھی منفرد ہے کہ اس میں دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین سرخ ہیرا بھی جڑا ہے۔
برطانوی ڈیزائنر ڈیبی وینگھم کے اس شاہکار کی قیمت سن کر ہی ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگوں کی سانسیں تھم جائیں جو کہ 11.7 ملین برطانوی پاؤنڈز ہے۔
اس سے قبل ڈیبی گزشتہ برس بھی سیاہ ہیروں سے مزئین ساڑھے 3 ملین پاؤنڈز کا لباس متعارف کرایا تھا۔
اب ان کا نیا شاہکار 20 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment