March 26, 2013

الیکشن کمیشن کا براہمداغ بگٹی سے ملاقات کا اعلان



الیکشن کمیشن کا براہمداغ بگٹی سے ملاقات کا اعلان



Brahamdagh-Bugtiاسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ناراض بلوچ رہنماؤں کے تحفظات کو دور کرکےانہیں انتخابات میں شرکت کے لیے آمادہ کیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ارکان براہمداغ بگٹی اوراختر مینگل سے ملاقات کریں گے،الیکشن کمیشن ارکان بلوچستان کے تمام سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ انتخابی عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، ایسے کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔
اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان 28 مارچ کو کوئٹہ جائیں گے، جہاں بلوچ عمائدین اور سیاست دانوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

No comments:

Post a Comment