بھارتی بیواؤں نے روایت توڑ دی
یاد رہے کہ ہندو مذہب میں بیواؤں کو ہولی کی اجازت نہیں دی جاتی لیکن ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے اترپردیش کے گاؤں ویرنداوان کے علاقے میں ہولی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 800 کے قریب بیوہ خواتین نے شریک ہو کر قدیم روایات کو توڑ ڈالا اور ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا۔
اس موقع پر ایک دلچسپ رسم ہوئی جس میں خواتین نے مردوں کو ڈنڈوں سے پیٹا،مرد بھی ڈنڈوں سے بچ کر بھاگنے کے بجائے خوشی سے مار کھاتے رہے۔
اس موقع پر سیکڑوں افراد نےڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ایک دوسرے پر رنگ پھینکے
No comments:
Post a Comment