March 22, 2013

Israel agriculter fields under threat



اسرائیل ٹڈیوں کی زد میں آگیا


locustتل ابیب: اسرائیل ٹڈیوں کے حملے کی زد میں آگیا اورملک کے جنوبی حصے میں ٹڈی ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں سے جنوبی اسرائیل میں ٹڈیوں کےغول کےغول پورے آسمان پر چھائے ہوتے ہیں جس سے آسمان بھی نظرنہیں آتا، ٹڈی جس کھیت پرسے گزرتے ہیں وہاں فصلوں کا صفایا کردیتے ہیں اورکسان صرف انہیں دیکھنےکے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔
ٹڈی روزانہ اپنے جسم کے وزن کے برابرپودے اور پتے کھاتے ہیں اور ان کے راستے میں جو بھی فصل آتی ہے وہ سلامت نہیں بچتی، ٹڈی کے اس حملے سے آلو اور مکئی کی فصلوں کو شدید نقصان پہچ رہا ہے جس نے مقامی کسانوں کو شدید پریشان کردیا ہے۔
locust-2رپورٹ کے مطابق ٹڈی روزانہ 100 کلو میٹر کا سفر کرتی ہےاوروہ وسیع رقبے پر تباہی مچاتی ہیں، ایک مرتبہ یہ بڑی تعداد میں پیدا ہوجائیں تو انہیں کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
اسرائیلی وزارت زراعت  نےاس ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئےاقدامات شروع کرددئے ہیں، ٹڈی دل کی  تلاش اوران پراسپرے کیلئے 4 جہاز مخصوص کردئے گئے ہیں تاہم اس مسئلے سے ابھی تک نہیں نمٹا جاسکا ہے۔
اس رپورٹ کا ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ ٹڈی دل نے جہاں کسانوں کو پریشان کردیا وہیں بہت سے اسرائیلیوں نے اسے پکڑ کر کھانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹڈی لوگوں کیلئے لذت کا سامان بھی پیدا کررہی ہے۔
locust-3اس ٹڈی کومختلف علاقوں میں بچے پکڑنے میں مصروف ہیں اوروہ اسے مختلف ذائقوں” بریڈیڈ لوکٹس اور چاکلیٹ کورڈ لوکٹس”  میں  پکاتے ہیں اوربڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
ایک سائنسدان آرنلڈ وین ہیوس کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ بہت ہی اچھا ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 4 قسم کے صحرائی ٹڈیوں کو کھایا جاسکتا ہے جن میں سرخ، پیلی،خاکی دھبے دار اورسفید ٹڈی شامل ہیں۔

No comments:

Post a Comment