November 10, 2013

ٹارگٹ کلنگ

ایک دوست کے دفتر (جہاں میں ایک ناکام اینڈ رزلٹ والا کامیاب انٹرویو دے چکا تھا) گیا تو کیفے ٹائپ کمرے میں انتظار کے لئے بٹھا دیا گیا۔ سامنے پڑے میز سے اخبار اٹھایا اور پڑھنے لگا۔ دوست کے آنے پر ہونے والا مکالمہ
میں: شو بز کا صفحہ کہاں ہے؟ صبح آتے ہی باس نے تو نہیں نکال لیا ؟
دوست: یار آرام سے بول پلیز، یہ شیشے سے پرے اسی کا کمرہ ہے
میں: تو کیوں فکر کرتا ہے یار؟ میں اسکا ملازم تھوڑا ہی ہوں
دوست: لیکن میں تو ہوں
میں: یار ایک باپ اپنے بچے کو صرف اس لئے سزا دے کہ اسکا دوست یا ہم جماعت ایک کنجر لڑکا ہے تو یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ایک باس اپنے ملازم کو ایسی کسی وجہ سے سزا دے یہ بات سمجھ نہیں آتی
دوست: یار آتی ہے یہ بھی سمجھ
میں: مثال دے کے واضح کر
دوست: کراچی ٹارگٹ کلنگ

No comments:

Post a Comment