November 10, 2013

کس نے مارا ہے پاپا کی جان کو ؟

لکھاری: لالے کی جان
ہمارے انکل صاحب دفتر سے تھکے ہارے گھر آئے تو دروازے پہ اپنے بیٹے کو روتے ہوئے دیکھ کر مزید پریشان ہو گئے. ”بیٹا کیا بات ہے ? کس نے مارا ہے پاپا کی جان کو؟ مجھے بتاؤ ہم اُس کی کلاس لیتے ہیں ” بیٹا جی کو تھوڑا سا لاڈ ملنے کی دیر تھی کہ مزید اونچی اونچی آواز میں رونے لگے اور سسکیاں بھرتے ہوئے بولے ”پاپا اپنی گھر والی کو سمجھا لو مجھ سے زیادہ فری نہ ہوا کرے. میں نے کھیلنے جانا تھا مجھے نہیں جانے دیا“۔
واقعہ تو بہت چھوٹا سا ہے لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ دس سال کا بچہ اتنا بدتمیز کیوں ? اپنی ماں کو ” پاپا کی گھر والی” کہہ رہا ہے ۔
کیا والدین کی تربیت میں کمی ہے یا آجکل کے اساتذہ کی تربیت میں؟ یا ٹی وی ڈراموں نے ہماری نئی جنریشن کو بگاڑا ہے؟
آخر قصور کس کا ہے؟

No comments:

Post a Comment